پاکستان میں آج سب سے کم درجہ حرارت کہاں؟

درجہ حرارت

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کم سے کم درجہ حرارت استور اورگوپس میں منفی 4، میر کھانی، کالام، ہنزہ، گلگت میں منفی 2، کوئٹہ اور بگروٹ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں پانچ، کراچی میں 17، لاہور میں 9، پشاور میں 6، مظفر آباد میں 5، فیصل آباد میں 9 اور ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی فضا میں خشکی بھی برقرار ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے ایک درجہ نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

دالبندین میں ایک، پنجگور میں 6، سبی میں 9، خضدار میں 10، لسبیلہ میں 13، تربت میں 14، پسنی میں 15 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں