پیراسیٹامول کے ذریعے صفائی کا ناقابل یقین طریقہ

پیراسیٹامول

 پیراسیٹامول کو اب تک تو ہم درد سے نجات کے لیے ہی استعمال کرتے آئے تھے لیکن اب ایک برطانوی خاتون نے اس کے ذریعے استری صاف کرنے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جان کر گھریلو خواتین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا جو استری کے گندے ہو جانے سے تنگ رہتی ہیں۔

دی مرر کے مطابق برطانوی علاقے سمرسیٹ کی 36 سالہ رابیکا ہیرس نامی اس خاتون نے استری کے نیچے لگنے والی ضدی گرد مٹی کو پیراسیٹامول کی گولی سے صاف کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے اوراس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ استری کو پلگ میں لگا کر گرم کرتی ہے اور اسے الٹا کر گندے ہو جانے والے حصے پر ایک چمٹی کے ذریعے پیراسیٹامول کی گولی رگڑنی شروع کر دیتی ہے۔

اس عمل سے استری پرجم کر سیاہ ہو چکی گرد وغیرہ پگھلنا شروع ہو جاتی ہے اور اس سے دھواں اٹھنے لگتا ہے۔ جوں جوں یہ پگھلتی جاتی ہے، رابیکا ایک کپڑے سے اسے صاف کرتی جاتی ہے اور پہلی گولی ختم ہونے پر ایک اور گولی لے کر باقی ماندہ میل بھی صاف کر دیتی ہے۔

اس حیران کن طریقے سے استری کا داغ انتہائی آسانی کے ساتھ یوں ختم ہو جاتا ہے جیسے کبھی تھا ہی نہیں اور استری نئی جیسی چمکنے لگتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں