برازیل میں 70میٹر اونچا کرسمس ٹری روشن

کرسمس ٹری

مسیحی برادری کے خاص تہوار کرسمس کی مناسبت سے جہاں لوگ اپنے گھروں کو سجا رہیں وہیں کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کی جھیلRodrigo de Freitasپر بھی دیوہیکل کرسمس ٹری روشن کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

loading...

جس میں2ملین برقی قمقموں سے سجے70میٹر اونچے کرسمس ٹری کو روشن کیا گیاجبکہ پانی پر تیرتے کرسمس ٹری اور ساتھ فائر ورک کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا ۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں ،بڑوں اور سانتا کلاز کا روپ دھارے منچلوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کرسمس سے پہلے اسکی تیاریوں کو بھرپور انداز میں منایا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں