آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گھرا ڑا دیئے

مقبوضہ کشمیر

سری نگر: بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا ہے اور پر امن مظاہرین پر فائنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پر امن مظاہرین پر پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔سوموار کے روز کشمیری ضلع شوپیاں میں بھارتی قبضے کے خلاف پر امن مظاہرہ کر رہے تھے جن پر قابض فوج نے لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں