وزیر ریلوے شیخ رشید کا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان

شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنز پر وائی فائی چلا رہے ہیں جبکہ معذور افراد کی سہولت کےلئے کام شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کررہے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کےلئے تین نئی سفاری ٹرینیں چلائیں گے اور 23 دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے کراچی جارہے ہیں اور اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کے گھر گرائے جائیں۔

وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر رہے، انہیں آپشن دے رہے ہیں کہ ملازمتوں کےلئے دیئے جانے والے اشتہار کے بعد نوکری کےلئے اپلائی کریں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں