اسد عمر استعفی: وزارت خزانہ کی تردید

وزیرخزانہ اسد عمر

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیر خزانہ نے استعفی دیا اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں۔

ترجمان نے اسد عمر کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد یا کسی اور سے بھی جھگڑے کی تردید کی اور کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے اور بحث ہوتی رہتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی وزیر خزانہ نے کسی قسم کے اختلافات کی تردید کردی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں