پورا سال سلاد کھاتی ہوں جس میں کھیرا، مولی، سیب اور انار شامل ہوتے ہیں،جیکولین فرنینڈس

جیکولین فرنینڈس

گرمیوں کے دوران لیمن ایڈ کا استعمال میرا پسندیدہ مشروب ہے

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں گرمیوں میں تروتازہ رہنے کیلئے روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں جس سے میرے جسم میں نمی برقرار اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال، لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھانا ضروری ہے۔

loading...

گرمیوں کے دوران لیمن ایڈ کا استعمال میرا پسندیدہ مشروب ہے اور اب پودینہ اور ایلوویرا کے ساتھ لیمن ایڈ ان کی نئی دریافت ہے۔ جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ میں تقریبا پورا سال سلاد کھاتی ہوں جس میں کھیرا، مولی، سیب اور انار شامل ہوتے ہیں جبکہ گرمیوں میں ہری پتے والی سبزیاں اور تربوزکا استعمال بے حد مفید ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں