آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
جون 04 سوموار
برج حمل
 جون04   پیر۔بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ جس سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج ثور
 جون04    پیر۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔اسفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔

برج جوزا
 جون04   پیر۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج سرطان
 جون04  پیر۔ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ 

برج اسد
 جون04     پیر۔شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا اور کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ اساتذہ کا تعاون حاصل ہوگا۔بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج سنبلہ
 جون04  پیر۔سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔

برج میزان
 جون04   پیر۔اولاد راحت کا باعث ہوگی ‘انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

برج عقرب
 جون04   پیر۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

برج قوس
 جون04  پیر۔غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ 

برج جدی
 جون04   پیر۔گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج دلو
 جون04  پیر۔بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

برج حوت
 جون04   پیر۔مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں