ڈونلڈ ٹرمپ شاید اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،روڈی جولیانی

روڈی جولیانی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شاید اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔

واضح رہے کہ خصوصی کونسل رابرٹ مولر امریکہ کیصدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے یہ بات امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس معاف کرنے کی طاقت ہے لیکن ان کا اس طرح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا کرنے سے سیاسی طور پر انھیں بہت نقصان ہوگا۔ دوسرے لوگوں کو معاف کرنا الگ بات ہے لیکن خود کو معافی دینا ایک دوسرا مسئلہ،

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ٹرمپ نے پورن سٹار کو رقم کی ادائیگی کے لیے وکیل کوپیسے دیئے،تفصیلات جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں