آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟


برج حمل

 جولائی04  بدھ۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض پر توجہ دیں۔ خط و کتابت اور سفر سے شخصیت میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور میں نقصان کا اندیشہ ہے اور غلط مشاورت کے باعث کام التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج ثور

 جولائی04   بدھ۔ آپ کی خوداعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔ کسی فرد کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ کوئی پرانا گھریلو مسئلہ حل کر سکیں گے۔ اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔

برج جوزا

 جولائی04  بدھ۔ دوسروں کیساتھ اپنے بعض مسائل پر تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ شراکتی امور میں حصہ لینا مفید رہے گا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ کسی غلط فہمی کا خدشہ ہے۔

برج سرطان

 جولائی04 بدھ۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات میں احتیاط برتیں۔ ، معاملات التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ فیصلے کرتے وقت اچھی طرح معاملات کو سمجھیں۔نیا کام شروع کرنا مفید رہے گا۔

برج اسد

 جولائی04    بدھ۔ کام کی زیادتی ذہنی دبائو اور تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ جسکی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کام کی بہتری کا انتظام کر سکیں گے۔ اپنے قریبی لوگوں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ نہ کریں۔

برج سنبلہ

 جولائی04 بدھ۔ آپ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ اپنے شریک کار کیساتھ مفید تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ بعض خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔ دور کے مقام سے رابطہ قائم ہو گی۔

loading...

برج میزان

 جولائی04  بدھ۔ آپ دوستوں کیساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔ کسی تنظیم کیلئے کام کر سکیں گے۔ رومانوی امور میں دلچسپی رہے گی۔ آپ اخراجات کے ساتھ ساتھ بچت بھی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں۔  خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ متعلقہ ایس ایچ او کو نوٹس جاری

برج عقرب

 جولائی04  بدھ۔ کام کی زیادتی ذہنی دبائو اور ڈپریشن کا باعث بنے گی۔  آپ اپنی ایک علیحدہ شناخت قائم کر سکیں گے۔ آپ کسی ڈوبے ہوئے پراجیکٹ کو نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔

برج قوس

 جولائی04 بدھ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی و رجحان رہیگا۔ سفر کرنا مفید ثابت ہو گا۔ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا ہو گی۔ دوسروں کی مدد کرنے کی چاہت کا جذبہ پید اہو گا۔ امداد و تعاون کا حصول ہو گا۔

برج جدی

 جولائی04  بدھ۔ کسی قریبی ساتھی کا ساتھ اور ہمدردی حاصل ہو گی۔ آپ دوسروں کو اپنے نظریات و خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔کاروباری پوزیشن بہتر ہو گی۔

برج دلو

 جولائی04  بدھ۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی، تعلقات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ آپ اور آپکا ساتھی ایک ہی رائے پر متفرق ہونگے، رومانوی ماحول سازگار ہو گا، فریقین کا تعاون بڑھے گا۔

برج حوت

 جولائی04  بدھ۔ گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ اہم امور کے سلسلے میں کوتاہی نہ برتیں۔ کاروبار میں بھی پوری توجہ دھیان رہے گا۔ غصے و جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں