تحریک انصاف کے وزیر اعظم اسلام آباد سے ہوں گے، زلفی بخاری

وزیر اعظم اسلام آباد
loading...

اسلام آباد:خیبر پختونخواہ کی طرز پر ملک میں مثالی حکومت قائم ہونے والی ہے۔ ہمیشہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ تحریک انصاف کے وزیر اعظم اسلام آباد سے ہوں گے۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے حلقہ این اے 53 کے چیف کمپین انچارج ذلفی بخاری نے آئی ایٹ مرکزی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام خوش نصیب ہیں کہ عمران خان جیسا عظیم لیڈر اسلام آباد سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ہم نے متحد ہو کر اس حلقے کی انتخابی مہم چلانی ہے۔

اس حلقہ میں ایک طرف ملک لوٹنے والے اور ملک بچانے والے دوسری طرف ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان گھر گھر عمران خان کا پیغام لے کر جائیں۔ 25 جولائی کا دن تبدیلی کا دن ہو گا۔

علی اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی دیں گے۔ اقتدار میں آکر سب سے پہلے اسلام آباد کے مسائل ترجیح بنیادوں حل کریں گے۔ پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال شکل اختیار کر چکا ہے اسکو حل کریں گے۔ تعلیمی سہولیات میں اضافہ کریں گے۔

صحت ہماری ترجحیات میں شامل ہوگی۔ انہوں اپنی آئی ایٹ کی ٹیم اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یوسی وائس چئیرمین حید بن مسعود ، جنید خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  گانا گانے پر گھر والوں نے میری سخت مخالفت کی, عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

اپنا تبصرہ بھیجیں