وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے ڈیم ناگزیر ہے ‘خطیب بادشاہی مسجد

خطیب بادشاہی مسجد

ہر محب وطن پاکستانی ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے ڈیم فنڈ میں بھر پور حصہ لیں‘خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد

لاہور : خطیب بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم کی تعمیر کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے اور ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے یقیناًڈیم کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور اس کا ثمرہ ہر پاکستانی کو حاصل ہوگا ، وطن عزیز کی ترقی و خو شحالی کیلئے ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے ،جب سے یہ ملک بنا ہے کسی نے آج تک اس پر کام نہیں کیا صدر ایوب کے زمانے میں ڈیم کیلئے بہت بڑا بجٹ مختص کیا گیا اور بہت سارا تعمیراتی مٹیریل بھی منگوا یا گیا

مگر وہ سا را قومی سرمایہ ضائع ہوگیا ،آنے والے بہت سے لوگوں سے ڈیم کے حوالے سے بڑی باتیں کیں مگر عملی کام آج تک نہیں ہو سکا، تاہم دیر آید درست آیدیہ ایک بہت بڑا انشیٹو ہے ،یقیناًڈیم کی تعمیر سے ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی شا ہراہ پرگامزن ہوگا

آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے محب وطن حکمران عطا فرمائے جو وطن عزیز کی سا لمیت اتحاد و اتفاق او ر ملک پاکستان کو ایک صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اخلاص و تصحیح نیت کے ساتھ ہمیشہ کوشاں رہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے اس پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔(آمین ثم آمین )

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں