آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
اگست04   ہفتہ۔
برج حمل
 دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔
 
برج ثور
  صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا۔ نئے افراد سے مل کر کاروبار کو بہتری کی طرف بڑھا سکیں گے۔
 
برج جوزا
  آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثرانداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ پرانے رکے ہوئے کام مکمل کر سکیں گے۔
 
برج سرطان
  الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
 
برج اسد
  بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ روحانیت کے شوق میںاضافہ ہوگا۔ کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ کاروبار ترقی کی طرف گامزن ہوسکے گا۔ مصروفیت اور ذمہ داری میں اضافہ ہوگا۔
 
برج سنبلہ
 رشتے دار مدد گار رہیں گے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ 
 
برج میزان
  اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ دوست مددگار رہیں گے۔ مسائل سے چھٹکارا مل سکے گا۔
برج عقرب
  بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ 
 
برج قوس
  شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ کاروبار  وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ معاشی حالات قدرے بہتر ہوں گے۔
برج جدی
  محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت سیر و سیاحت کا راستہ روک سکتی ہے۔ پرانے دوست مددگار رہیں گے۔ تقریبات میںشرکت کر سکیں گے۔
 
برج دلو
  گھریلو افراد کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔ نئے معاملات شروع کرنے سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔ 
 
برج حوت
  لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ 
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں