چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات

عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایران کا دورہ کر نے اور تاریخی مقامات کی زیارت کر نے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں ٗایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے، ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ایران اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔

loading...

ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے ٗایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے ایرانی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے، پاکستانی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہمارا اہم ترین ہدف ہے۔

مزید پڑھیں۔  افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ملیحہ لودھی

عمران خان نے کہا کہ اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے ٗپاکستان، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں