پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز

صدر
loading...

اسلام آباد: ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا، وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں ارکان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا جو سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا اور ووٹنگ کے لیے اراکین کو قومی اسمبلی کا کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

صدر کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی، پاکستان پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان صدارتی امیدوار ہیں۔

صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخاب میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر نبھائیں گے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ وقومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پزیزائیڈنگ افسران پول ووٹ کی تفصیلات کا اعلان کریں گے اور حتمی نتیجے کا چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کریں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان کے 13 ویں صدر کا انتخاب آج ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں