پاکستان کے بغیر افغان امن عمل میں پیش رفت ممکن نہیں، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ سے تعلقات میں پیش رفت ہوئی، امریکی حکام کو باور کرا دیا کہ پاکستان کے بغیر افغان امن عمل میں پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں امریکہ کا مسلسل مطالبہ رہا ہے، شکیل آفریدی کا ذکر آتا ہے تو پھر ڈاکٹر عافیہ کا بھی ذکر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہمارے قوانین کا احترام کرنا ہوگا، الزام تراشی مسائل کا حل نہیں ہے، گزشتہ حکومت کی امریکی اعلیٰ قیادت تک رسائی نہ تھی، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ امریکہ سے پرامید ہو کر پاکستان جارہا ہوں، نیویارک اور واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی بحالی ضروری ہے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتیں متفق ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیئے، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے، یہاں پاکستانی کمیونٹی بہت جاندار ہے، پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید کے بجائے مثبت پہلوؤں پر نظر رکھنی چاہیئے، کافی عرصے سے پاکستان  پر تنقید کی جارہی تھی، آئی ایم ایف سے میری  کوئی میٹنگ نہیں  ہوئی، ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات  ہوئی تھی، پانی کا مسئلہ اہم ہے جو الجھتا چلا جا رہا ہے، پانی کے مسئلے پر ورلڈ بینک کو پاکستانی تحفظات  سے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2010 میں وزیراعظم  فلڈ ریلیف فنڈ میں کوئی ایک پیسہ دینے کو تیار نہیں تھا، آج ڈیم فنڈ میں اورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں