جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑ دی

جونی ڈیپ

لاس اینجلس :ہالی وڈ سپر سٹار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ کی جانب سے لگائے گھریلو تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

برطانوی میگزین جی کیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جونی ڈیپ نے کہا کہ میں سچائی چاہتا ہوں اور دنیا میں میرا صرف ایک ہی جنون ہے جو کہ سچ کی تلاش  ہے۔ جونی ڈیپ کی طلاق 2017 میں ہوئی جب ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ  نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے تاہم جونی ڈیپ ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

loading...

ہولی وڈ کی سابقہ معروف جوڑی نے ایک بیان  بھی جاری کیا تھا کہ ان کا تعلق شدید جذباتی اور مستحکم تھا لیکن کبھی بھی جسمانی یا جذباتی نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا ۔

برطانوی میگزین سے بات کرتے ہوئے جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ بیوی ایمبر پر جسمانی تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ان الزامات کی تردید نہیں کی کیونکہ میں الزامات کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا۔
جونی ڈیپ کا کہنا تھا  کہ ’ مجھے اس بات سے بہت زیادہ تکلیف  پہنچی کہ مجھے ایسا ظاہر کیا گیا جس تک  پہنچنا بھی میرے لیے مشکل  ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں