صاحب مزدور کہاں جائیں؟

مزدور

ملک میں سموگ کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اس بندش سے مزدور طبقہ متاثر ہو گا!

عبدالجبار خان دریشک‎

ماحولیاتی آلودگی اس وقت دنیا کا سب بڑا مسئلہ بن چکی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے آثرات نمودار ہونے سے انسانوں کے ساتھ کررہ ارض پر جنگلی و آبی حیات کے لیے بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے دنیا بھر میں موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کا شمار ان ممالک میں نہیں ہوتا جو ماحول کو متاثر کرتے ہوئے فضاء میں زیادہ زہریلی گیسوں کا آخراج کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب پوری دنیا کو باور کروایا کہ پاکستان فضائی آلودگی پھیلانے میں کم س کم درجے پر ہے لیکن اس کے باوجوہ زیادہ مثاترہ ممالک میں شمار ہوتا ہے انہوں نے جنرل اسمبلی کے شرکائکو بتایا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں زیادہ موثر حکمت عملی اپنا کر اس پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔

رواں سال سموگ کوکنٹرول کرنے کے لیے حکومت پہلے سے ہی تیاریاں کر رہی ہے انہی اقدامات کے سلسلہ میں ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کو 20 اکتوبر سے 31 دسمبر تک 70 دنوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماضی میں ہم نے ماحولیاتی آلودگی کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے آج ہمیں اسے کنٹرول کرنے کے لیے اپنے ہی لوگوں کے کاروبار بند کر اقدام اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

ہماری پالیسی بند کمروں اور اے سی والے ہالز میں بنتی ہے، ہم وقتی طور صرف ایک زاویے پرسوچتے ہیں لیکن زمین پر آ کر زمین والوں کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں کی بندش سے کتنے مزدور دیہاڑی دار بے روزگار ہو جائیں گے اس کے بارے میں شاید کسی نے نہیں سوچا، ایک اندازے کے مطابق پنجاب بھر میں دس سے زائد بھٹے ہیں ، ایک بھٹے پر سو زیادہ لیبر براہ راست کام کرتی ہے اب اندازہ لگائیں دس ہزار بھٹوں پر تقریباً سوا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ افراد بنتے ہیں جو اسی بندش کے دوران بے روزگار ہوجائیں گے۔

ان افراد کے ساتھ ان کا پورا خاندان بھی متاثر ہوگا جو پہلے ہی غربت کی نچلی سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ غریب بھٹہ مزدور تین سے پانچ سو بامشکل دیہاڑی کا کماتے ہیں غربت کی وجہ سے پہلے ہی ان کے بچے ہی جسمانی طور پر کمزور اور بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ، روز گار کی بندش سے ان کی حالت مزید ابتری کی طرف چلی جائے گی۔

اب ذرہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ جو مزدور و پیشے بلواسطہ طور پر متاثر ہوں گے اس دو ماہ دس دن کی بھٹوں کی بندش سے انیٹوں کی قیمت میں آضافے کے علاوہ ان کی مارکیٹ قلت بھی ہوجائے گی جس سےتعمیراتی شعبہ شدید متاثر ہوگا۔ اس شعبہ سے وابستہ کاریگر، مستری ، مزدور کے ساتھ سمنٹ ،سریا، بجری، سینٹری ، شٹرنگ ،ٹائیل اور لکٹری و لوہے کے گیٹ دروازے بنانے والوں کام اور کاربار بھی متاثر ہوگا۔ ان میں اکثر لوگوں کو بے روزگاری کاسامنا کرنا پڑے گا، فیکٹریوں کے مال کی کھپت کم ہونے سے وہاں بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

بھٹوں کے کارو بار سے منسلک گڈز ٹرانسپورٹ بھی اس بندش کی زد میں رہے گی۔ بلوچستان ، سندھ ، اور خیبر پختنوخواہ میں کوئلہ تو نکالا جاتا ہے لیکن اس کی زیادہ کھپت پنجاب میں بھٹہ انڈسٹری پر ہوتی ہے پاور سیکٹر میں جتنا کوئلہ استعمال ہوتا اس سے کہیں زیادہ اینٹوں کے بھٹوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہورہا ہے گزشتہ ہفتے حیدر آباد کے نزدیک کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے مزدور نے احتجاج کیا کہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹے بند ہونے سے ان کا روزگار خطرے میں ہے ان مزدور کو کان مالکان نے کہے دیا کہ کوئلہ کی سپلائی متاثر ہونے سے وہ مجبوراً کچھ ماہ کے لیے کوئلہ نکالنے کام بند کر دیں گے کوئلے کو زیادہ دیر تک کھلی فضاءمیں رکھنے اس کی طاقت کم پڑجاتی ہے جس کی وجہ سے کانوں پر کام بند کر دیا جاگا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے بے گھر اور غریب افراد کے لیے بچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا ہے جس میں آدھے گھر صرف پنجاب میں تعمیر ہونے ہیں گھروں کی تعمیر کا آغاز جلد ہی پنجاب سے شروع ہو جائے اس سلسلے میں چکوال کے نزدیک ایک نیا شہر آباد کیا جائے گا۔ گھروں کی تعمیر کا خواب پاکستان تحریک انصاف کا ہو یا ایک اپنا گھر بنانے کا خواب عام پاکستانی کا ہو، تو اس مہنگائی کے علاوہ تعمیراتی شعبہ میں ریڑ ہڈی کی حیثیت رکھنے والی بھٹہ انڈسٹری کی بندش ہونے سے کہیں یہ خواب ادہورے نہ رہے جائیں۔

حکومت نے پنجاب بھر کے تمام بھٹوں کو آلودگی کم کرنے کے لیے زیگ زایگ ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے بھٹہ مالکان کو مزید سرمایہ کی ضرورت کے ساتھ انہیں کچھ وقت کی مہلت بھی درکار ہوگی حکومت بھٹہ مالکان کو ٹیکنیکل سپورٹ کے ساتھ بلا سود قرضوں کی فراہمی کرے تو یہ جلد اپنے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنے کے قابل ہو جائیں۔ آلودگی اور سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے بھٹوں کی بندش کے عارضی اقدام کی بجائے دیر پا اور موثر حل سوچنے کی ضرورت ہے آج دنیا کے بیشتر ممالک سموگ پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جس کے لیے وہ اپنی ٹرانسپورٹ کو ایندھن کی بجائے بیٹری و الیکٹرک نظام پر دوڑا رہے ہیں ہم نے گاڑیوں کو ایندھن سے گیس پر تبدیل تو کر دیا لیکن جب گاڑیاں گیس پر منتقل ہوئیں تو ہمارے پاس گیس ہی محدود بچ گئی۔

چین نے سموگ کو کم کرنے کےلیے بیجنگ میں سات میٹر ایک بڑا فلٹر لگایا جو تیس ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھواں اور بیکٹریا سے پاک کر کے صاف اور شفاف ہوا فراہم کرتا ہے یہ فلٹر نہ صرف ماحول میں سے 75 فیصد گرد و غبار کو صاف کرتا ہے بلکہ اس فلٹرمیں جو کاربن کے ذرات جمع ہوتے ہیں چینی ان سے زیورات بنا رہے ہیں یعنی چین والے آلودگی کو کنٹرول کرنے سے ڈبل فائدے حاصل کر ہے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی واقعی ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی جس کے خاتمے کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کو قابو میں لانے کے لیے ایسے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے جس سے کسی کا کاروبار اور روزگار اور خاص طور پر مزدور طبقہ متاثر نہ ہو۔

Spread the love
  • 21
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں