انعام بٹ ترکی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شرکت کریں گے

انعام بٹ
loading...

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ آج ترکی روانہ ہوں گے، عالمی مقابلے کے لیے سخت تربیت مکمل ہونے پر اکھاڑے میں خوب جشن منایا گیا،

شہریوں  نے انعام بٹ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ پانچ اکتوبر سے شروع  ہونے والی ورلڈ بیچ  ریسلنگ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ کے پہلوان  انعام بٹ آج ترکی روانہ ہوں گے۔

بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے انعام بٹ کو 3 ماہ ریت کے اکھاڑے میں سخت ٹریننگ کروائی گئی، انعام بٹ کے والد جو ان کے کوچ بھی ہیں اپنے بیٹے کی جیت کے لیے پر امید ہیں۔ انعام بٹ کی ٹریننگ مکمل ہونے پر اکھاڑے میں جشن منایا  گیا، ساتھی  پہلوانواں  نے ڈھول کی تھاپ پر رقص پیش کیا  اور اپنے ہیرو کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ۔

ٹریننگ کے اختتام  پر انعام بٹ  بھی اپنی تیاری  سے مطمئن  نظر آئے اور کہا کہ اس بار بھی عالمی مقابلہ جیت کر اپنے ٹائٹل  کا  دفاع  کروں گا۔  گوجرانوالہ  کے شہریوں کا  کہنا  ہے کہ  انعام بٹ  ہمارے  ہیرو ہیں اور وہ  اس  بار بھی  ورلڈ بیچ  ریسلنگ جیت کر پاکستان کا  نام روشن کریں گے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں