ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 8 اکتوبر سے شروع ہوگی

سکواش
loading...

لاہور: پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ 8 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔

سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ مصر، ملائیشیا، انگلینڈ، فرانس،، ہانگ کانگ، جرمنی اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شرکت  کر رہے ہیں۔

شیراز سلیم کے مطابق 20 ہزار ڈالرز کے اس ایونٹ  کی خوش آئند بات  کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ  ساتھ غیرملکی کھلاڑی بھی اس مینز ٹورنامنٹ  کا حصہ ہیں۔ 24 کھلاڑی مین راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔
چیمئپن شپ کا فائنل 12 اکتوبر کو فلیٹیز ہوٹل میں ہوگا۔ شیراز سلیم کے مطابق  یہ چیمپئن شپ کے لیے فور گلاس کورٹ  فلٹیز ہوٹل میں نصب ہو رہا  ہے۔

انہوں نے ایف ایم سی کے ایم ڈی فاروق شاہد کا بھی خصوصی شکریہ  ادا کیا جنہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سکواش کا انٹرنیشنل  ٹورنامنٹ  سپانسر کیا۔

شیراز سلیم کے مطابق مصر کے یوسف سلمان رینکنگ کے حساب سے ٹورنامنٹ  کے ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ  پاکستانی کھلاڑی  طیب اسلم  چھٹے اور عاصم خان آٹھویں نمبر پر ہیں۔ پہلے آٹھ  کھلاڑی ڈائریکٹر مین راؤنڈ میں کھیلیں گے۔
پہلے راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں باقی سولہ کھلاڑی آپس میں مقابلہ کریں گے جن میں سے بچنے والے آٹھ  ٹاپ  آٹھ کھلاڑیوں کے مد مقابل ہوں  گے۔

افتتاحی تقریب 12 اکتوبر کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی ایم ڈی ایف ایم سی فاروق شاہد ہوں  گے۔ شیراز سلیم کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار خود ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھ  رہے  ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں