سندھ بھر میں 122 بچے خسرے کے باعث موت کا شکار

خسرے

سندھ میں رواں سال 122 بچےخسرے کے باعث انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ  بھر میں رواں برس 290 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہو چکے ہیں جن کا  تعلق کراچی، حیدرآباد،  سکھر سمیت دیگر اضلاع سے ہے ۔

سندھ میں گزشتہ سال 35 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے تھے، رواں سال 122 بچوں کی اموات کے بعد محکمہ صحت سندھ  نے صوبے میں انسداد خسرہ مہم چلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

loading...

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں انسداد خسرہ کی مہم 15 سے 27 اکتوبر تک چلائی جائے گی جس کے تحت 9 ماہ سے 5 سال تک کے 70 لاکھ  سے زائد بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں