مسافرکے دوران پرواز ورزش کرنے سے پائلٹ کو جہاز اتارنا پڑگیا

مسافر

ایک مسافر کی انوکھی حرکت کی وجہ سے امریکی ائیرلائنز کی ایک پرواز کو موڑنا پڑگیا۔ فونکس سے بوسٹن جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے شراب پی اور اپنے سر کے اوپر سامان رکھنے والی جگہ کو پکڑ کر خود کو اوپر اٹھانا شروع کر دیا۔

سی بی ایس بوسٹن  کے مطابق اس مسافر کے اس برتاؤ کی وجہ سے جہاز کو موڑ کر کنساس سٹی میں اتارنا پڑا۔ جہاں مسافر کو جہاز سے نیچے اتار لیا گیا۔

یہ شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جب جہاز میں سوار ہوا تو بظاہر نشے میں تھا۔ جہاز میں اس نے مزید الکوحل کا تقاضا کیا اور اچانک ورزش شروع کر دی۔مسافر کی اس حرکت پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اسے تین سے چار بار روکنے کی کوشش کی اور بیٹھنے کے لیے کہا لیکن اس شخص نے فلائٹ اٹینڈنٹ سے بدتمیزی شروع کر دی۔

اگرچہ مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا تھا لیکن اس کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔ مسافر کو اتارنے کے بعد جہاز اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگیا۔

مسافروں کی طرف سے انوکھی حرکتیں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ پچھلے ہفتے دوران پرواز ایک شخص نے جہاز کے ہنگامی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تھی۔
یہ شخص پہلی بار جہاز میں سفر کر رہا تھا اور جہاز کے ہنگامی دروازے کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھا تھا۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں