چوری کرنے کے بعد چور گاڑی میں ہی سو گیا اور پکڑا گیا

چور

نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے۔ اس لیے ایک چور کے اس گاڑی میں سونے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

جس میں وہ چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا، امریکہ کے مضافات میں ایک چور نے 8 گاڑیوں کے لاک کھول کر کریڈٹ کارڈ اور شناختی کارڈ چرائے اور اس کے بعد وہ اسی گاڑی میں سو گیا۔

جس میں چوری کے لیے داخل ہوا تھا۔ چروکی کاؤنٹی شیرف آفس میں کال موصول ہوئی کہ ٹائیسن وڈ کے ساتھ ایکورتھ میں کوئی کار چرا رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا ایک شخص کار میں سو رہا ہے۔

loading...

کار کے مالک نے بتایا کہ اس نے اس شخص کو کار میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کا نام ٹموتھی ہے اس نے کار میں سونے سے پہلے 8 گاڑیوں میں سے چوری کی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹموتھی کے پاس سے کریڈٹ کارڈز، کیش، گفٹ کارڈ اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔23 سالہ ٹموتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر گاڑیوں میں داخل ہونے کے 8 الزامات، چوری کا ایک اور پروبیشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کی گیا ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں