کولمبیا میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

ڈیانا لیونا
loading...

بوگوٹا: جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں شادی سے انکار پر لڑکے نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ایسے آلات سے تشدد کیا کہ اس کی شکل ہی بگاڑ دی۔

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 23 سالہ ڈیانا لیونا کو اس کے 33 سالہ بوائے فرینڈ جولیو الیگزینڈر اورٹز نے شادی کی پیشکش کی جو اس نے ٹھکرا دی۔

 اس پر جولیو مشتعل ہو گیا اور اسے گھر میں محبوس رکھ کر نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ خاردار تار اور آری سے اس پر جسمانی تشدد کرتا رہا جس سے اس کا جسم ادھڑ کر رہ گیا۔ صرف چہرے پر ہی اسے 49 ٹانکے لگانے پڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیانا نے اس خوفناک حملے میں جان بچانے کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا، جس پر سفاک شخص نے اس کی جان چھوڑی۔

ڈیانا لیونا

 پورا جسم خون آلود اور زخموں سے چور ہوجانے کے باوجود بھی جب وہ شخص تشدد جاری رکھے ہوئے تھا تو ڈیانا کو لگا کہ وہ اسے قتل کرکے ہی رہے گا۔ اس پر وہ جان بوجھ کر بے حس و حرکت لیٹ گئی جیسے مر گئی ہو۔ یہ دیکھ کر جولیو دوسرے کمرے میں گیا تو پیچھے سے ڈیانا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق چہرے کو واپس درست حالت میں لانے کے لیے اب تک ڈیانا کی  6 بار پلاسٹک سرجری ہو چکی ہے۔

 تاہم اب بھی خاردار تار اور آری کے دندانوں کے زخموں سے آنے والے نشانات باقی ہیں۔پولیس نے جولیو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں