پشاور یونیورسٹی: احتجاج کرنیوالے طلباء پر پولیس کا لاٹھی چارج

پشاور یونیورسٹی
loading...

پشاور یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء نے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے احتجاجی طلباء پر ہلہ بولتے ہوئے شدید لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد طلبا زخمی ہو گئے اور کئی گرفتار بھی کر لیے گئے۔

مظاہرین نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلباء پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی طلبا زخمی ہو گئے اور متعدد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پشاور یونیورسٹی کے طلباء نے پہلے دھرنا دیا جو بعد میں مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا۔ طلباء کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ فیسوں میں کمی کی جائے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس میں اضافہ منظور نہیں تاہم یونورسٹی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ 2 سال بعد کیا گیا ہے۔ سال 2016ء میں بھی فیسوں میں اضافہ واپس لیا۔ یونیورسٹی 70 فیصد اپنے وسائل سے چل رہی ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں