رشی کپور کو کینسر ہونے کی خبروں پر رندھیر کپور نے خاموشی توڑ دی

کینسر

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور نے رشی کپور کو کینسر ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار رشی کپور چند روز قبل علاج کی غرض سے امریکہ گئے تھےتاہم انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا لیکن اب میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اوران کا کینسر تیسری اسٹیج پر ہے۔

رشی کپور کے مداح ان کی بیماری کا سن دنگ رہ گئے تاہم ان کے بھائی اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے رشی کپور کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمیں بھی نہیں معلوم کہ رشی کپور کو کیا بیماری ہے۔
یہاں تک کہ رشی کپور بھی اپنے مرض کے متعلق کچھ نہیں جانتے اور یہ ہی جاننے کے لیے وہ امریکہ گئے ہیں جہاں وہ ٹیسٹ کرائیں گے، جس کے بعد پتہ چلے گا کہ انہیں کیا بیماری ہے۔ اس کے بعد ہم خود تمام لوگوں کو رشی کپور کی بیماری سے متعلق آگاہ کریں گے۔
رندھیر کپور نے رشی کپور کی بیماری کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا لوگ کیسے اتنی بڑی افواہ پھیلا سکتے ہیں کہ رشی کپور کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں