ون ڈے آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کا راج

آئی سی سی

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہٹمائر اور شائی ہوپ نے ترقی کے سیڑھیا ں چڑھیں

پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے لیے بھی خوشی کی خبر آگئی ۔ شائی ہوپ نے بھارت کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز میں 62.50کی اوسط سے250رنز سکور کرکے47 ویں سے 25 ویں پوزیشن پر چھلانگ مارنے کے ساتھ سب سے زیادہ رینکنگ کے مالک ویسٹ انڈیز بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔

2016ءمیں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتانی کرنے والے شیمرون ہٹمائر نے بھارت کے خلاف سیریز میں51.80 کی اوسط سے 259 رنز سکور کیے جس کے صلے میں انہیں نئی ون ڈے رینکنگ میں 57ویں سے26 ویں پوزیشن پر ترقی ملی ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں  453 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ  10000 ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے مزید 15 پوائنٹس اپنے نام کرتے ہوئے 899 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

سیریز میں 389 رنز سکور کرنے والے بھارتی اوپنر روہت شرما871 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں،

شیکھر دھون کی ناقص فارم کے نتیجے میں وہ 4درجے تنزلی کے ساتھ 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ5ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی تین درجے تنزلی(18ویں سے21ویں) کی بدولت قومی اوپنر فخر زمان 2 درجے ترقی کے بعد17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈ ے سیریز میں 195 رنز بنا کر 4 درجے ترقی کے ساتھ 19 ویں پوزیشن سنبھالی ہے جبکہ سر ی لنکا کے نیروشن ڈکویلا نے انگلینڈ کے خلاف 192  رنز سکور کرکے36 ویں سے27 ویں پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے ۔

باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ 841  پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ کلدیپ یادیو 723 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔  لیگ سپنر یز وندرا چاہل نے تین درجے ترقی کے ساتھ 8 ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے ۔

سری لنکا کے اکیلا دننجیا انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 9 وکٹیں لیکر 21 ویں سے13 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں جبکہ روندرا جدیجہ ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں7 وکٹیں لیکر41 ویں سے 25 ویں پوزیشن پر آئے ہیں ۔فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور جنید خا ن بھی 4 ،4 درجے ترقی پاکر 27 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں