رجنی کانت اور اکشے کی فلم’’ 2.0‘‘ کے ٹریلرنے دھوم مچادی

اکشے کمار
loading...

چنائی: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

سپراسٹار رجنی کانت اور ایکشن اسٹار اکشے کمار کی فلم 2.0 کے ٹریلر کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کر رہے تھے۔

اب یہ انتظار ختم ہوا 2.0 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، یوٹیوب پر ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں کے دوران لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

ٹریلر میں اداکار رجنی کانت ایک بار پھر روبوٹ چٹی کے روپ میں دنیا کو بچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ اکشے کمار ڈاکٹر رچرڈ کے کردار میں ڈرانے انداز میں بالکل ہی مختلف لگ رہے ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں بہترین وژوئل ایفیکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ فلموں میں ولن کی دھلائی کرتے ہوئے اکشے کمار اس فلم میں خود ولن کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

اکشے نے ڈاکٹر رچرڈ کے کردار کو اپنے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں پہلی بار 4 ڈی سانڈ تکنیک استعمال کی گئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں