روس میں افغان امن مذاکرات 9 نومبر کو ہوں گے

روس میں افغان

روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روس میں افغان امن مذاکرات 9 نومبر کو ہوں گے۔

جن میں افغان طالبان کا وفد بھی شریک ہو گا۔ روس نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے سینئر افغان سیاست دانوں پر مشتمل وفد بھیجنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے کثیر الفریقی مذاکرات کی تجویز روس نے پیش کی تھی اور اس سے قبل افغان صدر و امریکہ اجلاس میں شرکت سے انکار کر چکے تھے۔

سابق افغان صدر کے ترجمان کا ایک اعلان میں کہنا ہے کہ حامد کرزئی ضرور اس مذاکراتی عمل میں شرکت کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

loading...

بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہو گا کہ قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کا کوئی وفد کسی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہو گا۔ روس کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت، ایران، پاکستان، چین اور امریکہ کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا ان میں سے کون سے ممالک روسی دعوت کے جواب میں ان مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ روسی حکومت نے رواں سال اگست میں افغانستان میں قیامِ امن کیلئے اپنی میزبانی میں کثیر الفریقی مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔

اس کے اگلے مہینے روسی حکومت نے 12 ممالک اور افغان طالبان کو اس مجوزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں