چین : ٹرک اور گاڑیوں میں تصادم، 15 افراد ہلاک

چین

بیجنگ: چین کے شمالی مغربی علاقے میں تیز رفتار ٹرک ہائی وے پر گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات چین کےصوبے گانسو کی شاہراہ پر ٹرک ڈرائیور گاڑی پرکنٹرول کھو بیٹھا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 31 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور حادثے کے بعد ٹول اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے افسوس ناک حادثے میں 15 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل دوران سفر بس ڈرائیور اور خاتون میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رین نامی بس ڈرائیور سے جھگڑا کرنے والی خاتون کی شناخت 48 سالہ لیو کے نام ہوئی ہے جو اسٹاپ گزرنے پر آپے سے باہر ہوگئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں