بالی ووڈ اداکارہ تبو 47 برس کی ہوگئیں

تبو

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ تبو 47 برس کی ہوگئیں، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ منائی۔

مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی بھتیجی تبسم ہاشمی عرف تبو 4 نومبر1971 کو بھارتی شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔1983 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ممبئی منتقل ہوگئیں اور اپنی بہن فرح ناز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

تبو نے پندرہ سال کی عمر میں فلم ہم نوجوان میں مختصر سے کردار کے ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا۔ پہلی بار تبو نے بونی کپور کی فلم پریم میں سنجے کپور کے ساتھ

مرکزی کردار ادا کیا اور بہت جلد اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری پر چھا گئیں۔اجے دیوگن کے ساتھ فلم وجے پتھ میں بے مثال اداکاری پر تبو کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
تبو کی دیگر یادگار فلموں میں ساجن چلے سسرال، جیت، بارڈر، وراثت، بیوی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ہیرا پھیری، چینی کم، بندہ یہ بنداس ہے، رانا اور حیدر شامل ہیں۔
ماچس، وراثت اور چاندنی بار کو بھی تبو نے اپنی متاثر کن اداکاری سے مقبول بنایا اور بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سمیت کئی اعزازات پائے۔
Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں