چیف جسٹس ثاقب نثار دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار انتہائی سخت سکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ چیک اپ کے لیے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے جہاں آر آئی سی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اطہر کیانی نے چیف جسٹس کا چیک اپ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیک اپ کے دوران پتا چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند تھی، اسپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بندش دور کردی گئی تاہم چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں