سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر افسوسناک غلطی،فواد چوہدری نے نوٹس لے لیا

mistake

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر ’بیجنگ‘ کو غلط لکھے جانے نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان ان دنوں چین کے سرکاری دورہ پر ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول میں بھی تقریب سے خطاب کیا جس کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے بھی نشر کیا۔

سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران چینی دارالحکومت ’بیجنگ‘ کو غلطی سے ’بیگنگ‘ لکھ دیا گیا۔

loading...

سرکاری ٹی وی کی سنگین غلطی کی نشاندہی سوشل میڈیا پر بھی کی گئی جس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس افسوسناک غلطی پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔


سرکاری ٹی وی نے بھی اپنے ٹوئٹر بیان میں وضاحت دی کہ یہ ’ٹائپو‘ غلطی ہے جو آج وزیراعظم کی تقریر کے دوران 20 سیکنڈ پر اسکرین پر موجود رہی، اس افسوسناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں