تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

PAKVSNZ

 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پاکستان نے  نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے وقاص مقصود کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی ہے اور ان کے ساتھ  عثمان شنواری پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بھی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

loading...

پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ کیویز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیں گے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں