چیف جسٹس جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، چوہدری غلام حسین

ڈیم تو ہر حال میں بننا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار سے سینئر تجزیہ کار اور ایڈیٹر آج کل چوہدری غلام حسین نے فون پر ان کی طبیعت دریافت کی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انجیوپلاسٹی کے بعد دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں اور بند شریانوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ واپس گھر جانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کا بورڈ کرے گا اور جلد ہی ٹھیک ہو کر اپنے ادھورے کام مکمل کروں گا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں لایا گیا تھا۔ جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں