افغان طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالمنان امریکی فضائی حملے میں ہلاک

افغان طالبان
loading...

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی میں طالبان کمانڈر عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

ملا عبدالمنان نے کئی بار سرحد پار سے پاکستانی فورسز پر حملے بھی کیے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔

جس میں 29 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنر اور عسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔ عبدالمنان ہلمند میں طالبان کا صوبائی کمانڈر تھا جہاں افغان اور غیر ملکی فورسز کو سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

ملا عبد المنان کو جنوبی افغانستان میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی سمجھا جاتا تھا۔ عبدالمنان کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جہاں افغانستان میں جاری سترہ سالہ جنگ کے خاتمے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اور مزاکرات کی دعوت دی جارہی ہے ۔

افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں