ادھیڑ عمر خواتین سے عشق لڑا کر کروڑ پتی ہونے والی خاتون

کروڑ پتی
loading...

لندن: لوگوں کی زندگیاں کمانے میں گزر جاتی ہیں اور وہ کروڑ پتی نہیں بن پاتے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون عمررسیدہ خواتین کے ساتھ عشق لڑا لڑا کر کروڑ پتی بن گئی ہے۔

 یہ 53 سالہ وینڈی کک نامی خاتون نے جو ہم جنس پرست عمررسیدہ خواتین کے ساتھ عشق لڑاتی، ان کے ساتھ شادی یا سول پارٹنر شپ (ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کے مساوی معاہدہ) کرتی ہے اور پھر ان کی جائیداد میں حصے دار بن جاتی ہے۔

اس نے ڈاکٹر جین ویڈل نامی ایک 87 سالہ خاتون کے ساتھ محبت کی اور اس کے ساتھ سول پارٹنرشپ کر لی،جس نے انتقال سے قبل اپنی ساڑھے 12لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 22کروڑ 28لاکھ روپے) کی جائیداد وینڈی کک کے نام کر دی۔

وینڈی کک نے اس سے قبل بھی ایک عمررسیدہ خاتون کے ساتھ سول پارٹنرشپ کی تھی اور اس نے بھی مرنے سے قبل اسے اپنی 25 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 44کروڑ 57لاکھ روپے) کی جائیداد کا وارث بنا دیا تھا۔

یہ دونوں خواتین یکے بعد دیگر وینڈی کے ساتھ شادی کے بعد اپنا گھر اور خاندان چھوڑ کر اس کے ساتھ رائٹ آئی لینڈ نامی جزیرے پر منتقل ہو گئی تھیں اور اپنی موت تک وہیں اس کے ساتھ رہیں۔ جین ویڈیل کا ایک 37 سالہ بیٹا کرسٹوفر گوزڈین بھی تھا جو آکسفورڈ میں پروفیسر ہے۔

اس نے اسے اپنی وراثت میں حصہ نہیں دیا تھا اور تمام جائیدادوینڈی کے نام کر دی تھی۔ کرسٹوفر نے اب جائیداد سے حصہ لینے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وینڈی کک پیشے کے اعتبار سے بیرسٹر ہے اور اب وہ برطانوی شہر نیوپورٹ میں رہائش پذیر ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں