مضرصحت کھویا ضبط، دکانیں سیل، کھلے عام گوشت کی فروخت پر پابندی

مضرصحت

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں مضر صحت کھویا کے خلاف سخت آپریشن کرتے ہوئے سٹی کورٹ کے قریب گاڑی سے مضر صحت 100 کلو سے زائد کھوئے کی بڑی مقدار برآمد کرکے جونا مارکیٹ میں متعدد دکانیں سیل کردیں جبکہ جعلی کھویا فروخت کرنے والوں کی بھی نگرانی شروع کردی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی بیکری آئٹم اور دیگر اشیا کی تیاری میں جعلی اور مضرسحت کھویا ملانے کی اطلاعات پر سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

loading...

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنرل امجد لغاری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضرصحت اشیا کے فروخت کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کا آپریشن جاری ہے۔

کراچی میں کھلی عام گوشت کی فروخت پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلی جگہ پر گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں