ودیا بالن کی زندگی کیسے بدلی؟

ودیا بالن

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم “ڈرٹی پکچر” نے ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ودیا بالن سائز زیرو نہ ہونے کے باوجود ان کی فلم ” ڈرٹی پکچر” نے باکس آفس پر بے حد پزیرائی حاصل کر کے ایسے تصورات کو ختم کیا کہ کسی فلم کے لئے سائز زیرو ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

اداکارہ نے فلم “ڈرٹی پکچر ” کی ریلیز کو 7سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر جاری کئے گئے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ہدایت کار ملن لتھریا نے اس کردار کو میرے لیے بہت آسان بنا دیا کیونکہ انہوں نے ہر وقت میری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم نوجوان اداکارہ سلک سمیتھا کی زندگی پر مبنی تھی اور میں اس کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنا چاہتی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں