ابوظہبی فیصلہ کن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی 229 رنز سے دوسرے دن بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ

لاہور: ابوظہبی ٹیسٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ 229 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کر دیا، کیویز کی تین وکٹیں باقی ہیں جبکہ یاسر شاہ کو وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری کیلئے دو شکار درکار ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، جس کے بعد کیویز آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

لیگ سپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور گذشتہ روز بھی انھوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح انھیں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل فگر سنچری کیلئے محض 2 شکار درکار ہیں۔

شیخ زید سٹیڈیم میں گذشتہ کھیلے گئے فیصلہ کن میچ کے پہلے روز کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔

جیت راول کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جب کہ روس ٹیلر بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 72 تک پہنچا تو کریز پر نئے آنے والے بلے باز ہینری نکولس بھی ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساؤتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں