ابوظہبی ٹیسٹ سیریز: نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر آﺅٹ

نیوزی لینڈ

ابو ظہبی: ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اننگز میں جو 5وکٹس حاصل کرکے یاسر شاہ کئی سال پرانا ریکارڈ توڑ سکتے تھے وہ وکٹیں بلال آصف نے حاصل کرلیں ۔

یاسر شاہ اب بھی تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے سے 2 وکٹوں کی دوری پر ہیں۔پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے لیے ڈراﺅنا خواب ثابت ہوئے اور تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ حسن علی اور ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے آغاز سے ہی بلال آصف نے ایسی شاندار گیند بازی کی کہ کیوی بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا اور کٹوں پروکٹیں گرتی چلی گئیں۔

یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو میچ کے پہلے روز آﺅٹ کیا تھا لیکن وہ دوسرے روز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ آج بلال آصف کا جادو سر چڑھ کر بولا اور انہوں نے پوری کیوی ٹیم کو لپیٹ دیا۔ بلال آصف نے پہلی اننگ میں 65 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی اننگ کی پہلی وکٹ تو لے اڑے لیکن اس کے بعد ان کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی۔ نیوزی لینڈ کی اننگ پر چھائی لوڈ شیڈنگ میں حسن علی کا جنریٹر صرف ایک بار ہی چل سکا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں