ملائیکا اروڑا کا بوائے فرینڈ کے ساتھ سابق شوہر کا سامنا

بولی وڈ اداکارہ و ڈانسر 45 سالہ ملائیکا اروڑا اور اداکار ارباز خان کے درمیان یوں تو طلاق ہوئے بھی ایک سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور دونوں نے اب نئی ساتھی بھی ڈھونڈ لیے۔

تاہم دونوں کی ملاقاتوں اور تقریبات میں ملنے کی خبریں بھارتی میڈیا میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

جہاں طلاق کے کئی ماہ بعد بھی دونوں اپنے بیٹے کے ساتھ خوش دکھائی دیتے تھے، وہیں ان کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہتی ہیں کہ دونوں الگ ہوجانے کے باوجود بہترین دوست ہیں۔

اب جب کہ دونوں کی طلاق کو بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں نے خود سے کم عمر افراد سے تعلقات بھی استوار کرلیے ہیں، تب حال ہی میں دونوں کا سامنا ایک تقریب میں ہوا۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق ملائیکا اروڑا اور ارباز خان نے گزشتہ دن دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جانب سے ممبئی میں دی گئی شادی کی دعوت میں ایک دوسرے کے سامنے ہوئے۔

لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کا سامنا ایسی حالت میں ہوا کہ دونوں کے ساتھ نئے ساتھی تھے۔

یعنی ارباز خان کے ساتھ ان کی اٹلی کی کم عمر گرل فرینڈ جورجیا اینڈریانی تھی، جب کہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور تھے۔

رپورٹ کے مطابق سابق جوڑے کا سامنا ایک ایسے وقت میں ہوا جب کہ 51 سالہ ارباز خان تقریب میں پہلے ہی اپنی 31 سالہ گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھے اور وہ ساتھی اداکارہ صوفی چوہدری سے محو گفتگو تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارباز خان کی گفتگو کے دوران ہی 45 سالہ ملائیکا اروڑا 33 سالہ ارجن کپور کے ساتھ تقریب میں شامل ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور ایک ساتھ تقریب میں شامل ہوئے، تاہم بعد ازاں ارجن کپور نے ایسا تاثر دیا، جیسے کہ وہ ملائیکا کو جانتے ہی نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب میں شامل ہوتے ہی ملائیکا اروڑا نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹھے ہوئے سابق شوہر کو سلام کیا، تاہم اس دوران ارجن کپور ان سے الگ ہوگئے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ طلاق کے بعد دونوں سابق میاں بیوی نئے ساتھی تلاش کیے جانے کے بعد ایک ہی تقریب میں ملے۔

اس سے قبل اگرچہ دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہونے کی خبریں آتی رہتی تھیں، تاہم وہ یہ ملاقاتیں تنہائی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباز خان نے خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
ملائیکا اروڑا نے اگرچہ ارجن کپور سے تعلقات کا واضح انداز میں اعتراف نہیں کیا، تاہم اطلاعات ہیں کہ دونوں آئندہ برس تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ارجن کپور نے بھی خود سے 11 سال عمر رسیدہ اداکارہ سے تعلقات کا واضح انداز میں اعتراف نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور شادی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ارباز خان اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے تعلقات اٹلی کی 31 سالہ ماڈل جورجیا اینڈریانی سے ہیں، تاہم انہوں نے بھی فوری شادی پر کوئی بات نہیں کی۔

ملائیکا نے اپنے نام کے آخر سے خان کا لفظ بھی ہٹا دیا—فوٹو: انسٹاگرام
خیال کیا جا رہا ہے کہ ارجن کپور بھی 2019 کے اختتام تک شادی کرلیں گے۔

واضح رہے کہ ملائیکا اروڑا نے حال میں انسٹاگرام سمیت سوشل اکاؤنٹس سے اپنے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے ’خان‘ کا لفظ ہٹادیا ہے۔

Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں