چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے حق میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ
loading...

یہ جنگ توکئی سالوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے بیوقوف لوگ ہار گئے تھے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں شامل نہیں ہیں، یہ جنگ کئی سالوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے بیوقوف یا نااہل لوگ ہار گئے تھے، اب تو امریکا کو اربوں ڈالرز کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو سالانہ پانچ سو ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، انٹیلیک چوئل پراپرٹی چوری سے بھی مزید تین سوارب کا نقصان ہو رہا ہے، ہم یہ سب جاری نہیں رہنے دے سکتے ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ ان مسائل کا حل دریافت کرلیا جائے گا،اور جلد بہتری نظر آئے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے بھی چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں نہیں ہیں اس سے قبل بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا جو کم عقل لوگ ہاری ہوئی بازی لائے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  خود پر ہونے والی تنقید بہت حوصلے سے سنتا ہوں، ورن دھون

اپنا تبصرہ بھیجیں