“او” بلڈ گروپ کے حامل افراد کے لیے گندم کھانے کے نقصانات

"او" بلڈ گروپ

لیسٹین موجود ہوتا ہے جو او بلڈ گروپ والے افراد میں نظام مدافعت مضبوط کرنے کی بجائے اس کو کمزور کرتا ہے۔

خالص گندم کھانے کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔ اور ہمارے یہاں زیادہ تر گندم کی روٹی پسند کی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف بلڈ گروپ کے حامل افراد پر گندم مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔

جیسا کہ ڈاکٹر پیٹر جے اڈیمو اپنی مشہور تصنیف Eat Right for your Type  میں بتاتے ہیں کہ مختلف بلڈ گروپس پر گندم کس طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر پیٹر بتاتے ہیں کہ “او” بلڈ گروپ کے حامل افراد کے لیے گندم کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر پیٹر کے مطابق گندم میں لیسٹین موجود ہوتا ہے جو او بلڈ گروپ والے افراد میں نظام مدافعت مضبوط کرنے کی بجائے اس کو کمزور کرتا ہے۔  او بلڈ گروپ کے حامل افراد میں سوزش، جلد کے مسائل ذہنی استعداد میں کمی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

ڈاکٹر اڈیمو کہتے ہیں کہ او گروپ کے حامل افراد ایسے پھل کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے جن میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہو۔

ڈاکٹر اڈیمو کہتے ہیں کہ او بلڈ گروپ کے حامل افراد کو اپنی زند گی کو پلان کرنا چاہیے۔

“او” بلڈ گروپ کے لوگوں کو ہمیشہ ہر طرح کا کھانا ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا چاہیے۔

آہستہ کھائیں اور مکمل چبا کر کھائیں۔

او بلڈ گروپ کے افراد ذہنی دباؤ کا شکار جلد ہو جاتے ہیں جو انکے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ اس لیے ذہنی دباؤ کے دوران ورزش کو معمول بنائیں اور جب ذہنی حالت ایسی ہو تو کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پرہیز کریں

مزید پڑھیں۔  عراق کے سابق صدر صدام حسین کا مقبرہ تباہ، قبر سے میت غائب

Comments

comments

2 تبصرے ““او” بلڈ گروپ کے حامل افراد کے لیے گندم کھانے کے نقصانات

  1. Pingback: کیروفوبیا (Cherophobia) خوشی سے خوف کا مرض – Daily Aajkal

اپنا تبصرہ بھیجیں