میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے فٹبالر ہلاک

Levinda Nottingzie
loading...

جوہانسبرگ  جنوبی افریقن فٹبالر جن پر میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔فٹبالر کے کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے سٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

21 سالہ لیویاندا نٹشنگزی اس سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے سے زخمی ہونے کے بعد کومہ میں تھے۔فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں فٹبال کلب نے انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے ستارے تھے اور ان کی ٹیم غم کی حالت میں ہے۔مارٹز برگ یونائیٹڈ اس وقت جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں ٗثانیہ مرزا

مارٹزبرگ کے چیئرمین فاروق کدودیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لیواندا کے جانے سے انتہائی غم زدہ ہیں، جو بھرپور صلاحیتوں کے مالک ایک پرجوش کھلاڑی تھے۔مارٹز برگ یونائیٹڈ فٹبال کلب کی جانب سے میں نٹشنگزی خاندان کے لیے دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔نٹشنگیز نے مارٹز برگ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دو سیزن قبل کیئزر چیفس کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔لیویاندا نٹشنگزی اور دیگر دو کھلاڑی کوازولونٹل کے خلاف میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوئے تھے۔جنوبی افریقہ کے میڈیاکے مطابق دیگر دونوں کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے جبکہ نٹشنگزی کو چھاتی پر شدید زخم آئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں