کور کمانڈرز کانفرنس: آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ، یوم دفاع بھرپور منانے کا عزم

کور کمانڈرز

کانفرنس میں خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال‘ آرمی چیف کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو شہداء کے اہل خانہ تک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

 اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ چھ ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر شہدا کے مزارات اور اہل خانہ کے پاس پہنچ کر ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جائے اور لواحقین کو احساس دلایا جائے کہ پوری قوم کو ان کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں