پاکستان جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا، راحیل شریف

راحیل شریف

ریاض: سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا

سعودی عرب میں بزم ریاض کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امن پسند ملک ہے اور اب یہ صرف ہمارا فرض ہے کہ ہم آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔

 آج دنیا بھرمیں پاکستان کے باصلاحیت افراد کی قدر کی جاتی ہے۔، میں سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی جاؤں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔

 اس ملک کے لوگوں کی صلاحیتوں سے دنیا بھر کے عوام کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں اور پاکستانی عوام اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی صرف اور صرف عوام کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں