ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان

قرآن پاک

پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ٹیم انتظامیہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے عمان میں کھیلا جا ئے گا ، ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ٹیم انتظامیہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے عمان میں کھیلا جا ئے گا ، ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔
چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کی وجہ سےٹرائلز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہفتے کو 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جن کے دو روزہ ٹرائلز 11 اور 12 اکتوبر کو ہوں گے ۔ٹرائل کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیئے نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے ، رضوان سینئر سے ٹیم انتظامیہ خوش نہیں۔
رضوان سینئر ہالینڈ میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، انہوں نے ٹیم میںکھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا کہہ دیا ہے۔ ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کی منظوری صدر پی ایچ ایف دیں گے ۔ اس وقت عرفان سینئر اور عمران بٹ کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں