ریپ الزامات: کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے آئندہ میچوں کے لیے سکواڈ سے باہر

رونالڈو
loading...

لسبن : امریکہ میں ریپ کے الزامات کا سامنا کرنے والے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال کے آئندہ میچوں کے لیے ٹیم اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

34سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پر ریپ کا الزام عائد کیا۔ ان الزامات کے پیش نظر رونالڈو کو 11 اکتوبر کو پولینڈ میں ہونے والی یوئفا نیشنز لیگ کے دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
اس کے علاوہ انہیں 15 اکتوبر کو گلاسگو میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے بھی دور کردیا گیا ہے،کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے بعد اب یوونٹس کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوز کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو اگلے ماہ بین الاقوامی کھیلوں کے لیے بھی نہیں بلایا جائے گا۔
یہ فیصلہ، رونالڈو، پرتگال کی سوکر فیڈریشن کے صدر اور ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد لیا گیا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے اگلے 2 اسکواڈ سلیکشن تک رونالڈو ہمارے لیے آپشن نہیں ہوں گے، ہمیں امید ہے کہ رونالڈو دوبارہ پرتگال کے لیے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل 34 سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2009 میں لاس ویگاس میں عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر نے ان کا ریپ کیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سابق ماڈل اور امریکی شہری کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں