عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

عمران طاہر

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک  اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں عمران طاہر کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب 198 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے والی زمبابوین ٹیم صرف 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 24 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اور اس اننگز کے دوران ہیٹ ٹرک کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

loading...

لیگ اسپنر نے شان ولیمز، پیٹر مور اور برینڈن مووٹا کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے زائد العمر کرکٹر بن گئے۔

عمران طاہر نے 39 سال 190 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنایا جہاں ان سے قبل یہ ریکارڈ رنگنا ہیراتھ کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں 38  سال اور 138 دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
عمران طاہر جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں اور ان سے قبل چارل لینگویلڈ، جین پال ڈومینی اور کگیسو ربادا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Spread the love
  • 15
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں